مرد کا گھر میں فرض نماز ادا کرنا
سوال:- مرد کا گھر میں فرض نماز ادا کرنا کیسا ہے؟
جواب:- جماعت سے نماز ادا کرنا راجح قول کے مطابق واجب ہے، ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ اپنی جگہ کسی اور کو مقرر کروں اور نوجوانوں سے لکڑیاں جمع کروا کر ایسے افراد کے گھروں کو آگ لگا دوں جن میں ایسے افراد رہتے ہوں جو جماعت میں حاضر نہ ہوتے ہوں، لہذا صورتِ مسئولہ میں شرعی عذر کے بغیر مردوں کو گھروں میں فرض نماز ادا کرنے کی عادت بنانا درست نہیں ہے۔