ایام حیض کا تبدیل ہونا
سوال:- اگر کسی عورت کی عادت 6 دن تھی حیض کی۔ مگر چند ماہ سے عادت خراب ہوگئی ہے کبھی دس دن سے زیادہ خون آجاتا ہے تو کیا حکم ہے؟
جواب:- صورتِ مسئولہ میں دس دن سے زیادہ آنے والا خون استحاضہ ہے اور استحاضہ کے خون کے دنوں میں عورت پاک ہوتی ہے، نمازیں پڑھے گی اور روزے بھی رکھے گی۔ باقی دس دن کے بعد پندرہ دن طہر کے شمار ہوں گے، اس کے بعد حیض شروع ہوگا، مثلًا اگر بارہ دن خون آیا اور پھر دس دن بعد پھر خون آگیا تو ابتدائی دس دن حیض ہوں گے، پھر پندرہ دن پاکی کے شمار ہوں گے، سولہویں دن سے حیض شروع ہوگا۔