کمپنی ملازمین کے لئے انشورنس پالیسی
سوال:- کمپنی اپنے ملازمین کیلئے جومیڈیکل انشورنس کرواتی ہے کیا اس کا استعمال جائز ہے ؟
جواب:- موجودہ زمانے میں میڈیکل انشورنس کی جو صورتیں رائج ہیں ، وہ تمام صورتیں اپنے نتیجے کے اعتبار سے جوئے (قمار) میں داخل ہیں ، شریعت اسلامیہ میں قمار (جوا) کی تمام صورتیں ناجائز اور حرام ہیں ، البتہ بعض صورتوں میں کمپنی کے ملازمین میڈیکل انشورنس پالیسی لینے میں مجبور ہوتے ہیں ، کیونکہ عام طور پر کمپنی اپنے ملازمین کے علاج و معا لجے کیلئے جو انشورنس پالیسی متعارف کرواتی ہے ۔عموما اس میڈیکل انشورنس کی دو صورتیں ہوتی ہیں ۔