کریڈٹ کارڈ اور کریڈٹ پوائنٹس کا استعمال
سوال:- برائے مہربانی مجھے کریڈٹ کارڈ کے استعمال کی تفصیلات بتائیں ۔ اس پر حاصل ہونے والے پوائنٹس حلال ہیں یا نہیں؟
جواب:- کریڈٹ کارڈز ربا پر مبنی ہوتے ہیں ، اور چونکہ ربا پر مبنی معاہدے میں داخل ہونا منع ہے اس لئے عام حالات میں کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا جائز نہیں ، اس لیے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے حاصل کردہ پوائنٹس کا استعمال بھی ممنوع ہے۔ لیکن اگر کسی شخص کی ضروریات کیش اور ڈیبٹ کارڈ کے استعمال سے پوری نہ ہوں تو وہ مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ کریڈٹ کارڈ بنوا سکتا ہے۔