دعائے قنوط چھوٹ جانے پر سجدہ سہو
سوال:- ہماری مسجد کے امام صاحب وتر کی نماز میں آخری رکعت میں دعا ئے قنوت پڑھنے کے بجائے رکوع میں چلےگئے اور مقتدی کی آواز پر واپس اٹھ کر دعائے قنوت پڑھیاور پھر آخر میں سجدہ سہو کرلیا تو نماز ہو جائے گی؟
جواب:- امام وتر کی آخری رکعت میں جب دعائے قنوت بھول کر رکوع میں چلا گیا تھا تولقمہ ملنے پرواپس نہیں لوٹنا
چاہیے تھا، بلکہ اخیر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلینی تھی، لیکن اگر لوٹ کر دعائے قنوت پڑھ لی تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوئی اورجب آخر میں سجدہ سہو کرلیا تو تلافی ہوگئی اوروتر درست ادا ہوگئے، اعادہ کی ضرورت نہیں۔