سوال:- میرا سوال یہ ہے کہ مرنے کے بعد والدین کی اولاد سے ملاقات کب ہوگی؟
جواب:- مرنے کے بعد انسان اگر نیک ہو تو ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر نیک مسلمان مرنےکے بعد اپنے پہلے سے انتقال کرجانے والوں سے ملتا ہے، اور وہ باقاعدہ مرنے والے کا استقبال کرتے ہیں،استقبال کرنے کے بعد ان سے اپنے زندہ رشتہ داروں سے متعلق احوالِ غم وخوشی بھی پوچھاجاتا ہے البتہ اس روایت میں اولاد کا صراحتاً ذکر نہیں۔