نماز کے دوران لباس
سوال:- نماز کس طرح کے کپڑوں میں پڑھنی چاہئے؟ میرے پاس باریک اور چست کپڑے ہیں تو باریک اور چست کپڑے پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:- لباس نہ اتنا نہ ایسا باریک ہو کہ جسم نظر آنے لگے اور نہ اتنا چست ہو کہ بدن کے جن اعضا کو چھپانا ضروری ہے ان میں سے کسی کی بناوٹ اور حجم نظر آجائے، لہٰذا اگر باریک کپڑا اتنا باریک ہو کہ اس سے ستر نظر آتا ہو تو اُسے پہن کر نماز ادا کرنے سے نماز نہیں ہوتی، اسی طرح اگر لباس اتنا چست اور تنگ ہو کہ اس سے مستورہ اعضاء کی بناوٹ اور حجم نظر آتا ہو تو اس کو پہننا، اسے پہن کر نماز پڑھنا، باہر نکلنا منع ہے۔ البتہ اگر اوپر بڑی چادر ڈال کر نماز پڑھیں تو نماز ہوجائےگی۔