نماز کی ادائیگی جب کہ قبلہ کا تعیین مشکل ہو
سوال:- اگر کہیں ایسی جگہ پر ہم ہوں جہاں قبلہ کا معلوم کرنا مشکل ہو اور کوئی بتانے والا بھی نہیں تو ہم قبلہ کیسے معلوم کریں اور نماز کیسے پڑھیں؟
جواب:- اگر کسی ایسی جگہ نماز کا وقت ہوگیا جہاں سمت قبلہ کا تعین ممکن نہ ہو یعنی کوئی بھی فرد وغیرہ موجود نہ ہو جس سے قبلہ کے متعلق پوچھا جاسکے تو ایسی صورت میں تحری (غور وفکر) کی جائے اور اپنے گمان غالب پر عمل کرتے ہوئے نماز پڑھ لی جائے نماز کے بعد اگر اپنی تحری کی غلطی کا علم ہو تو نماز ہوجائے گی دوبارہ لوٹانے کی ضرورت نہیں۔