نومولود کے کان میں اذان بذریعہ ویڈیو کال
سوال:- میرا سوال یہ ہے کہ نومولود بچے کے دائیں کان میں آذان اور بائیں کان میں اقامت کہی جاتی ہے کیا یہ بذریعہ وڈیوکال دے سکتے ہیں؟ اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:- بچے کے کان میں اذان و اقامت دینے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ بچے کوہاتھوں پر اٹھا کر قبلہ رخ کھڑے ہوکردائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے اورحسبِ معمول "حی علی الصلاۃ" کہتے وقت دائیں طرف اور "حی علی الفلاح" کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے ، لہذا اگر ویڈیوکال کے ذریعے اذان و اقامت دی جائے تو صحیح طریقے پر عمل نہیں ہو سکے گا۔