سوال:- میرے خاندان میں کچھ افراد ایسے ہیں جو زکاة کے مستحق ہیں۔ میں اپنی زکاة ماہ رمضان میں ادا کرتا ہوں جو اَب سے چھ ماہ دور ہے۔ لہٰذا، کیا میں ان مستحقین کو پیشگی زکاة دے سکتا ہوں؟ کیا اس کو زکاة مانا جائے گا ؟ یا یہ صدقہ ہوجائے گا اور مجھے رمضان میں دوبارہ زکاة ادا کرنا ہوگا؟
جواب:- صاحب نصاب شخص کا پیشگی زکاة ادا کرنا درست ہے اور یہ زکاة کی طرف سے شمار ہوگا، حولانِ حول (سال گذرنے) کے بعد دوبارہ ادا کرنا ضروری نہیں.