قرض کو زکوۃ کے عوض معاف کرنا
Question:- میں نے اپنے بھائی کو قرض دیاہے، اس کے گھر کے حالات ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اور وہ قرض میں ڈوبا ہواہے، کبھی کبھی گھرمیں کھانے کو کچھ مشکل سے ہوپاتا ہے تو کیا میں اپنے قر ض میں سے جو قرض مجھے اس سے واپس لینا ہے، اس کو زکات کے حساب میں سے قرض وصول کرسکتا ہوں؟
Answer:- قرض معاف کرنے سے زکوٰة ادا نہیں ہوتی بلکہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ مقروض کو زکوٰة کی رقم دے کر اس روپئے کا مالک و قابض بنادے اور جب وہ اس کا مالک ہوجائے تو اس سے اپنا قرض مانگ لے۔