سفر میں رکعات میں کمی ہونا
سوال:- سفر میں نماز میں کچھ کمی ہوجاتی ہے تو براہ کرم اس کا مکمل طریقہ بتادیں کہ کتنے کلومیٹر سفر پر نماز میں کتنی کمی ہوگی؟ اور سنتوں میں بھی کمی ہوگی؟
جواب:- اپنے شہر سے باہر سفر کے ارادے سے نکلے اور کم از کم 48 میل (77.24 یعنی تقریباً سوا ستتر کلومیٹر) سفر کرنے کا ارادہ ہو تو ایسےشخص پراپنے شہر کی آبادی اور حدود سے نکلنے کے بعد چار رکعت والی فرض نماز (ظہر، عصر، عشاء) کو قصر یعنی دو رکعت پڑھنا لازم ہو جاتا ہے، اور جس جگہ سفر کا ارادہ ہو اس شہر یا بستی میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو تو وہاں بھی قصر نماز پڑھنا لازم ہوگا۔