صلوۃ التسبیح میں تسبیحات کا شمار
سوال:- صلاۃ التسبیح میں تسبیح کی گنتی کس طرح کی جائے؟
جواب:- اگر صلوٰۃ التسبیح میں تسبیحات کی تعداد کسی کو ذہن میں یاد رہتی ہے تو وہ شخص انگلیوں پر تسبیحات کو نہ گنے اور اگر کسی کو بھول ہوجاتی ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ جب تسبیح ایک دفعہ پڑھ لے تو اپنے ہاتھ کی ایک انگلی کو دبادے، پھر دوسری کو، اسی طرح تیسری، چوتھی اور پانچویں کو، جب چھٹا عدد پورا ہوجائے تو دوسرے ہاتھوں کی پانچوں انگلیوں کو یکے بعد دیگرے اسی طرح دبائے، تسبیحات کو انگلیوں کے پوروں پر گننا نہیں چاہیے۔