وارث کی تقسیم
سوال:- ایک بندہ فوت ہوا اور اس کی کل جائیداد ایک کروڑ روپے ہے: والدین حیات ہیں ،دو بیویاں ہیں، بڑی بیوی کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں ،اور چھوٹی بیوی کے تینوں بیٹے ہیں یہ کل جائیداد کس طرح تقسیم ہوگی اور ہر ایک کو کتنا حصہ آئے گا؟
جواب:- واضح رہیں کہ سورۃ مسؤلہ میں کل جائیداد ایک کروڑ روپے کو ورثاء کے درمیان شرعی طور پر اس طرح تقسیم کرینگے کہ کل جائیداد کے 24 حصے کر دیے جائیں: والد اور والدہ کو چار چار حصے دے دیے جائیں، اور دو بیویوں کو ٹوٹل تین حصے دیے جائیں، پانچ بیٹوں کو ٹوٹل دس حصے دیے جائیں اور تین بیٹیوں کو تین حصے دیے جائیں: ایک کروڑ کی تقسیم مندرجہ ذیل طریقے سے ہوگی : باپ:16٫666٫666 ماں:16٫666٫666 دو بیویاں:1٫250٫000 فی بیوی:625٫000 پانچ بیٹے:4٫166٫666 فی بیٹا:833٫333 تین بیٹیاں:1٫250٫000 فی بیٹی:416٫666"