وتر کی نماز میں پہلی رکعات کا چھوٹ جانا
سوال:- تراویح کے درمیان مجھے وضو کی حاجت ہوئی ،جب واپس آیا تو وتر کی نماز شروع ہوگئی تھی اور امام صاحب ایک رکعت پڑھاچکے تھے میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں دعاءِ قنوت امام کے ساتھ تیسری رکعت میں پڑھوں گا یا اس وقت جب اپنی پہلی چھوٹی ہوئی رکعت مکمل کرنے کے لیے امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہونگا؟
جواب:- آپ دعاءِ قنوت امام کے ساتھ تیسری رکعت ہی میں پڑھیں گے اور جب فوت شدہ رکعت پڑھیں گے تو پھر دعاءِ قنوت نہیں پڑھیں گے کیوں کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد جو رکعت ہوگی وہ قراءت وغیرہ کے اعتبار سے پہلی رکعت ہوگی جو آپ سے چھوٹ گئی ہے۔