زمین کی فروخت سے حاصل شدہ رقم پر زکوۃ
سوال:- میرے پاس میراث میں ملا ہوا ایک گھر تھا، حال ہی میں میں نے اس گھر کو بیچ دیا ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس گھر کی قیمت پر اس وقت زکاة ہے یا سال پورا ہونے کے بعد؟
جواب:- اگر آپ کے پاس پہلے سے نصاب کے بقدر مال نہیں تھا بلکہ آپ گھر بیچنے کے بعد صاحب نصاب ہوئے ہیں تو آپ پر صاحب نصاب ہونے کے بعد جس وقت اس رقم پر سال گذرجائے اس وقت اس پر زکوة واجب ہوگی اور اگر آپ پہلے سے ہی صاحب نصاب تھے تو اس رقم کو بھی اسی کے ساتھ ملایا جائے گا اور جب پہلے والے نصاب پر سال مکمل ہوگا اس وقت تمام کی زکوة واجب ہوگی۔