متفرق سوالات خوراک اور صحت
استعمال شدہ تیل کو فروخت کرنا
سوال:- السلام علیکم
بہت سے ہوٹل والےتیل کو استعمال کے بعد فروخت کردیتے ہیں حالانکہ تیل استعمال کے قابل نہیں رہتا کیونکہ اس میں بو بھی پیدا ہوجاتی ہے اور یہ کھانے کو بھی خراب کرتا ہے۔ایسے تیل کو بیچنا درست ہے یا اسے پھینکنا چاہیے؟
جواب:- وعلیکم السلام۔ استعمال شدہ تیل کو دوبارہ استعمال کرنا صحت کے لئے بہت نقصاندہ ہے۔ اگر آپ کو یہ معلوم ہو کہ یہ شخص آگے کسی ایسے شخص کو دے رہا ہے جو دوبارہ اس میں چیزیں تل کر فروخت کرے گا تو ایسے شخص کو بیچنا ٹھیک نہیں۔ اور اگر وہ صابن بنانے میں استعمال کرتا ہے تو اس کو فروخت کیا جاسکتا ہے۔