کیا کار اجارہ جائز ہے؟
سوال:- اسلام علیکم ورحمت اللہ
اجارہ کے متعلق سوال ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ مارک اپ والی چیز کا نام بدلہ گیا ہے اور بس۔ قیمت زیادہ ہی دینی ہو گی مگر گاڑی بنک کے نام ہوگی اور وہ آپ سے گاڑی کا کرایا لیں گے - جب مکمل کرایہ بمع منافع وصول کر لیا جائے گا تو گاڑی آپکو دے دیں گے- پالیسی کی تفصیلات مجھے معلوم نہیں مگر غالب گمان ہے کہ کسی مہینے کرایا نہ دوں تو اس کا جرمانہ بھی لگے گا- کیا یہ سب سود اور حرام ہے ؟
جواب:- شرعی احکام ،عمل و معاہدہ پر مبنی ہوتے ہیں، نتائج پر نہیں۔ مارک اپ کے ساتھ کسی چیز کو فروخت کرنا اور اس کو اجرت پر دینا دو الگ الگ چیزیں ہیں کیونکہ ان کا معاہدہ اور عمل مختلف ہے، اگر چہ کبھی نتائج ایک جیسے ہوں۔