معاملات جائیداد و رئیل اسٹیٹ
مکمل رقم کی ادائیگی سے قبل پلاٹ بیچنا
سوال:- میں پلاٹوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہوں۔ مجھے پوچھنا یہ تھا کہ میں اگر صرف بیعانہ دے کر پلاٹ خریدوں تو میں اس کو آگے بیچ سکتا ہوں؟
جواب:- اگر کسی شخص نے کوئی پلاٹ خریدا لیکن مکمل قیمت کے بجائے صرف بیعانہ ادا کیا اور اس خرید وفروخت کا معاملہ تمام حقوق کے ساتھ ہوا ہے تو خریدنے والا شخص اس پلاٹ کا مالک ہوگا اور اس کی قیمت خریدنے والے کے ذمے دین ہو گی۔اب اگر خریدنے والا اس پلاٹ کو آگے بیچنا چاہے تو اس کے لیے ایسا کرنا جائز ہے۔