سودی بینک کی مراعات اور پنشن کا استعمال
سوال:- میرا سوال یہ ہے کہ سودی بینک سے حاصل ہونے والی پنشن اور ریٹائرمنٹ کے موقع پر ملنے والی مراعات کا استعمال کیسا ہے، اس حوالے سے ذرا بتلادیں۔
جواب:- چونکہ سودی بینک کا پورا نظام ہی سود پر مبنی ہے اس لئے اس میں ملازمت کرنا اور اس کے نتیجے میں ملنے والی تنخواہ حرام ہے، لہذا ملازمت کے بعد ملنے والی پنشن اور دیگر مراعات کا استعمال بھی جائز نہیں ہے، اگر اب تک استعمال کرتے رہے تو اس پر صدق دل سے توبہ و استغفار کرنا چاہئے اور اگر اب بھی کچھ پیسے باقی ہیں تو مستحقین کو ثواب کی نیت کے بغیر دےدینا چاہئے۔